میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیرات کے بجائے ضرورت مندوں کو روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ،رابی پیرزادہ

خیرات کے بجائے ضرورت مندوں کو روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ،رابی پیرزادہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اپنی فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے غریب لوگوں کو مستقل روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہوں، ہمیں کسی کو خیرات دینے کی بجائے اسے روزگار کا ذریعہ بنا کر دینا چاہیے ، میں آرٹ کا جو بھی کام کر رہی ہوں اسے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے خرچ کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں کون ہوتی ہوں جو کسی کی مدد کر سکوں بلکہ خدا کی ذات مجھے عطا کرتی ہے اور توفیق دیتی ہے تو میں اس کے دئیے ہوئے کو آگے مستحق لوگوں تک پہنچا دیتی ہوں ۔ انہوں نے بتایاکہ مستحق لوگوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے نئی ریڑھیاں بنوائی گئی ہیں جس پر انہیں روزگار کا سلسلہ شروع کرا کے دیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں