میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈاکی نااہلی سے متعلق درخواست پر وفاقی وزیر،الیکشن کمیشن کو نوٹس

فیصل واوڈاکی نااہلی سے متعلق درخواست پر وفاقی وزیر،الیکشن کمیشن کو نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے نااہلی کیلئے درخواست پر فیصل واوڈا،الیکشن کمیشن اور دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے 12 مارچ تک جواب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار قادر خان کا کہناتھاکہ حتمی فیصلے تک فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کی جائے ۔عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ فریقین کو سننے کے بعد کیا جائے گا۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے الیکشن کے وقت اپنی دوہری شہریت چھپائی ،فیصل واوڈاکو نااہل قراردے کر مراعات واپس کرنے کا حکم دیاجائے ،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کودرخواست کیوں نہیں دی؟،درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے الیکشن کمیشن ممبر کو نااہل قرارنہیں دے سکتا۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب تو فیصل واڈا نے دہری شہریت چھوڑدی توآپ کیا چاہتے ہیں؟،قادرمندوخیل نے کہاکہ فیصل واڈا نے الیکشن کے وقت دہری شہریت چھپائی ،ریٹرننگ افسر نے دہری شہریت ختم ہونے سے 7 دن پہلے فیصلہ دے دیا،عدالت نے فیصل واوڈا،الیکشن کمیشن اوردیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 12 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں