سندھ بلڈنگ یاکرپٹ افسران کے باپ کی جاگیر؟
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران ادارے کو اپنے آباو اجداد کی جاگیر تصور کرنے لگے ہیں۔ جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر قابض ہے۔ بلڈنگ کنٹرول میں ہونے والے تبادلوں سے موصوف پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کورنگی میں بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی کھلی آزادی دے دی گئی ہے جس سے ایک طرف ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور اس کے محافظ افسران کے ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت بھی کوئٹہ ٹاؤن شپ کورنگی سیکٹر 31C 2میں پلاٹ نمبر R361اور سیکٹر 31C 1میں پلاٹ نمبر 1011کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر بیٹر خرم نے خلاف ضابطہ تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ جاری کروا رکھی ہیں۔