میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن،سندھ کی دوگیس فیلڈز سے کروڑوں روپے وصولنے میں ناکام

سوئی سدرن،سندھ کی دوگیس فیلڈز سے کروڑوں روپے وصولنے میں ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ سندھ کی 2گیس فیلڈز سے کروڑوں روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گئی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کی انتظامیہ نے ضلع سانگھڑ کی دو گیس فیلڈز سنجھورو اور رحمان کو آف اسپیسیفک گیس کی مد میں ایک ارب 70کروڑ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی، دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو ایک ارب 3کروڑ روپے ادا کئے۔ اس طرح دونوں گیس فیلڈز نے ایس ایس جی سی ایل کو 67کروڑ روپے ادا نہیں کئے ۔ انتظامیہ کو ستمبر 2023میں آگاہ کیا گیا جس پر انتظامیہ نے جنوری 2024میں اپنے جواب میں کہا کہ سنجھورو کی گیس اور مالی معاملات کا حساب 2013سے 2015تک کیا گیا، کریڈٹ نوٹ کا معاملہ بھی ادائیگی میں شامل ہے کیونکہ کریڈٹ نوٹ ایف بی آر نے 180دن کے بعد تسلیم نہیں کئے ، کریڈٹ نوٹ کے معاملے پر ایس ایس جی سی ایل اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیکس ٹیموں کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ جنوری 2024میں ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی سفارش کی گئی اور ایک ماہ کے اندر 67کروڑ روپے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ نے معاملے پر پراسرار خاموشی اختیار کر لی جس پر اعلیٰ حکام نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں