بڑے بڑے سیاسی رہنما ٹکٹ کا انتظار ہی کرتے رہ گئے
شیئر کریں
کوئی ناراض ہوگیا۔۔ کسی نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا روٹھوں کو منانے کا سلسلہ بھی جاری۔۔ ایڈجسٹ کرنے کے بھی وعدیالیکشن میں ٹکٹ نہ ملنے پر بڑی سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما کھل کرکرسامنے آگئے این اے 96 فیصل آباد سے سرگرم لیگی رہنما طلال چوہدری ٹکٹ کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر ان کی جگہ ٹکٹ کے حقدار قرار پائے۔۔ ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کو سینیٹ میں ایڈجسٹ کرنے کے وعدے ہوئے ہیں اپنے بیانات کی وجہ سے توہین عدالت کے مرتکب قرار دے کر نا اہل ہونے والے لیگی رہنما دانیال عزیر بھی این اے 75 سے ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔۔ناراض دانیال عزیز نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا شیخوپورہ میں بھی صورتحال قابو میں نہیں۔۔ ن لیگ رانا تنویز اور جاوید لطیف گروپوں میں تقسیم ہوگئی۔۔ نون لیگ نیپی پی 143پررانا تنویر گروپ کے ممتاز محمود خان کا اعلان کیا تھا۔۔پارٹی قیادت نے جاوید لطیف گروپ کے ملک اشتیاق ڈوگر کو ٹکٹ جاری کردیا پیپلزپارٹی میں بھی حالات سازگار نہیں جیکب آبادکے صوبائی حلقے سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پرپیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی ممتازجکھرانی نے پارٹی سے راہیں جداکرلیں صوبائی وزیرنیآزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیا۔کراچی میں تحریک انصاف کے سرگرم رہنما فردوس شمیم نقوی کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باوجود ٹکٹ نہیں دیا گیاایم کیوایم پاکستان کے محمد حسین بھی ٹکٹ سے محروم رہے۔