الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا، بیرسٹر گوہر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ان کو کوئی نہیں مانے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تقاضہ ہے ہر سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ہو، ہمیں سپریم کورٹ سے امید ہے، ہم نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتخابات کو کوئی نہیں مانے گا، الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کے لیے احکامات دیے جائیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ امید ہیسپریم کورٹ جمہوریت کو بچائیگی،الیکشن کمیشن نے کبھی اس طرح سیاسی جماعت سے انتخابی نشان نہیں لیا، ہمیں عدلیہ سے ریلیف بھی ملا ہے، بدترین حالات میں انٹراپارٹی الیکشن کرائے تھے، امید ہے عدالت ہمارے انتخابی نشان کوبحال رکھے گی۔