میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب میں الیکشن 12اپریل کوکرانے کافیصلہ

پنجاب میں الیکشن 12اپریل کوکرانے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھر پور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پنجاب اسمبلی توڑنے کے پنجاب میں 12اپریل کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنائ اللہ، وزیردفاع خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف، مریم نواز، حمزہ شہباز اسی ماہ واپس آئیں گے۔ن لیگ نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان واپسی پر استقبال کی تیاری کرنے کیلئے بھی رہنمائوں کو ہدایات دی گئی ہیں۔نگران سیٹ کیلئے ناموں پر مشاورت کی جائے گی اور حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم باقاعدہ انٹرویو کے بعد کی جائے گی، آئندہ چند روز میں پارٹی کی صورتحال کی رپورٹ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کو بھجوائی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں