رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نا اہلی ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نا اہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیے گئے۔ نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کے خلاف انحراف کا ڈیکلریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائے گی۔