میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کی دھمکی ،سندھ کابینہ نے سر جوڑ لیے

ایم کیوایم کی دھمکی ،سندھ کابینہ نے سر جوڑ لیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی قسمت کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس آج(جمعہ )دن 11 بجے دوبارہ ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کو سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا اور اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے ساتھ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ردعمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ مختلف آپشن بھی زیر غور آئے ، جس میں امن و امان کی صورتحال ، مختلف سیاسی رہنمائوں کے سخت بیانات ، التوی کے لئے آرڈیننس اور سندھ اسمبلی کا اجلاس بلاکر ترمیمی بل منظور کرنے بھی غور کیا گیا، تاہم پیپلز پارٹی کے بیشتر وزراء کی رائے تھی کہ بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہونے چاہئیں کیونکہ بار بار التوا سے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیاکہ کچھ کا خیال ہے کہ پارٹی کے اندر مزید غور کیا جائے ، اس ضمن میں رات گئے پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی شریک ہوںگے اور مشاورتی اجلاس کے بعد آج(جمعہ)دن 11 بجے دوبارہ سندھ کا بینہ کا اجلاس ہوگا ،جس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں