میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج

محکمہ ڈاک کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) محکمہ ڈاک کرپٹ افسران کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا تالا بندی کا شکار ڈاکخانے اور بڑھتے خسارے بھی وزیر مواصلات کو خواب غفلت سے بیدار نہ کر سکے کرپٹ عناصر کی ملی بھگت کے سبب پوسٹل لائف انشورنس کے گریڈ 16 کے افسر کو فیڈرل بی ایریا ہیڈ پوسٹ آفس میں بطور سینئر پوسٹ ماسٹر تعینات کر دیا گیا، کرپٹ افسر نے تعیناتی حاصل کرتے ہی عملے سے پیٹرول کی مد میں ملنے والی رقم پر کمیشن وصول کرنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کراچی میں تعیناتی حاصل کرنے والے سینئر پوسٹ ماسٹر غلام محمد سیال کا ماضی کا ریکارڈ انتہائی متنازع بتایا جاتا ہے جسے کراچی اور بلوچستان سے چند سالوں قبل بے دخل بھی کیا جا چکا ہے جبکہ اس افسر کی اندرون سندھ تعیناتی کے دوران کرپشن کے متعدد اسکینڈلز بھی سامنے آتے رہے ہیں کراچی سرکل میں نااہل و کرپٹ افسران کی ملی بھگت کے سبب گریڈ 16 کا یہ افسر کراچی کے فیڈرل بی ایریا کے متعدد بلاکس کو سروس فراہم کرنے والے ہیڈ پوسٹ آفس میں تعیناتی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے جہاں اس افسر نے اپنی رٹ کو برقرار رکھتے ہوئے کام کی سمجھ نہ ہونے کے باوجود عملے کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے چھٹیوں کے عوض، پیٹرول کی مد میں اور کاؤنٹر پر تعینات عملے سے ہفتہ وار بھتہ مانگا جارہا ہے اور ماہانہ پیٹرول کی مد میں مخصوص پوسٹ مین حضرات کو ملنے والی رقم سے پچاس فیصد رقم جبری طور پر وصول کی جا رہی ہے، متاثرہ ملازمین میں پوسٹ مین اشتیاق علی، امام الدین، نویداللہ (جوکہ کلرک ہونے کے باوجود بھی بطور پوسٹ مین کام کررہے ہیں) شامل ہیں جبکہ کاؤنٹر پر کام کرنے والے کلرکس سعید احمد خان، وسیم احمد اور پیکر محمد شاہد کو پیٹرول اور دیگر دفتری معاملات پر بھتہ مانگ کر ہراساں کیا جارہا ہے، اس افسر کی جانب سے احکامات نہ ماننے کی صورت میں عملے کو مسلسل ڈاکخانے سے بے دخلی اور تبادلے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔محکمے میں مکمل طور پر قابض ہونے کے لیے غلام محمد سیال نے پلک جھپکتے ہی اہم عہدوں پر تعینات متعدد کرپٹ افسران کی حمایت بھی حاصل کر لی ہے، 8 جنوری کو اس کی فرمائش پر کراچی میٹروپولیٹن سرکل میں پوسٹ ماسٹر جنرل کے عہدے پر ایڈیشنل چارج پر تعینات گریڈ 19 کے افسر بھوٹیو میگھوار نے فیڈرل بی ایریا ہیڈ پوسٹ آفس کا دورہ کیا ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بد انتظامی کے سبب اس ڈاکخانے کے متعدد کاؤنٹرز کو بھی جلد تالے لگا دیے جائیں گے جس طرح بھوٹیو میگھوار نے بطور پوسٹ ماسٹر جنرل ایکسپریس پوسٹ کراچی کے دیگر ذیلی شعبہ جات جن میں ڈیلوری، سارٹنگ، ہیوی پارسلز اور 24 گھنٹے چلنے والے ایکسپریس پوسٹ کے خصوصی کاؤنٹر کو تالے لگوائے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں