میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری میں شرکت کا امکان

بلاول بھٹو کی نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری میں شرکت کا امکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار)سابق صدر پاکستان کی بیرون ملک روانگی کی گونج اورپیپلز پارٹی کی امریکا سے بڑھتی قرابت داری نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو بھاگئی سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو تقریب حلف برداری میں مدعو کر دیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آ ئندہ چند روز میں امریکا روانہ ہونگے پیپلزپارٹی نے امریکی صدر کی دعوت کا خیر مقدم کر دیا معروف سیاسی و سماجی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی وزیر اعظم پاکستان کی بھی تقریب میں شرکت متوقع۔ذرائع کے مطابق 20جنوری کو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بلاول بھٹوزرداری اور آصف زرداری کو موصول ہو گیا ہے جس کے تحت 19جنوری کو بلاول بھٹو کی امریکا روانگی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں آصف علی زرداری کو علاج کی غرض بیرون ملک بھیجنے پر بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کی گذشتہ روز امن و امان سے متعلق قائم کی گئی پانچ رکنی کمیٹی جس میں فروغ نسیم،شیخ رشید،شفقت محمود،پرویز خٹک اور اسد عمر شامل ہیں سے بیک ڈور رابطے شروع کر دیے گئے ہیں تاہم بختاور بھٹو کی شادی کی تمام تر تقریبات مکمل ہونے کے بعد قانونی پیچیدگیاں دور ہونے پر آصف زرداری کی امریکا روانگی کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں