میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

ہمیں تو پی پی سے بھی شکایات ہیں، کنور نوید

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق میئر حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے وزرات چھوڑنے کے اعلان کا سندھ حکومت کی پیش کش سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہمیں تو پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی شکایات ہیں،انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں سے زیادتیاں کی ہیں۔کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مزید ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا تھا، فروغ نسیم کی وزارت کے معاملے پر رابطہ کمیٹی نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں