ایم کیوایم نے حکومت کو نفیس دھمکی دی ہے ، حلیم عادل
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ بانی ایم کیو ایم کی نہیں نفیس لوگوں کی جماعت ہے ، اسی لیے حکومت کو دھمکی بھی نفیس دی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے بات چیت ہو رہی ہے ، یہ ان کا سیاسی احتجاج کا اچھا طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم حکومت چھوڑتی توبانی ایم کیوایم جیسی دھمکی ہوتی مگریہ نفیس دھمکی ہے ۔