وفاقی حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰
شیئر کریں
وفاقی حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز ہوگئیں، وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کر کے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی ہدایت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کیا۔ امکان ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم قیادت سے کل ملاقات کرے گا۔گورنر سندھ سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں، تمام وعدے وفا کریں گے ۔ ایم کیو ایم حکومت کی بہترین اور با اعتماد اتحادی ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کر سکتے ۔