میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا،ڈاکٹر فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا،ڈاکٹر فاروق ستار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے دیر کردی، انہیں پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، وفاقی وزرا کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے مستعفی ہونے پر اپنے رد عمل میں کیا، اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میری بات سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے ۔ہمیں 2018کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے اب تک خرچ نہیں کیا، خالد مقبول صدیقی نے بہت دیر کردی انہیں یہ استعفیٰ پہلے دے دینا چاہیے تھا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان آج اپنی پوزیشن سے نچلی سطح پر ہے ، ایم کیوایم پاکستان کو کئی ماہ پہلے ہی وفاق کو چھوڑ دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ پانی اب پلوں کے نیچے سے بہت سارا بہہ گیا ہے ،ایم کیوایم پاکستان کی ساکھ اب بہتر نہیں ہوگی، میرے خیال میں اب خالد مقبول کو پارٹی سے بھی مستعفی ہوجانا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل کاحل نہیں ہے ، فردوس عاشق اعوان اور دیگر وفاقی وزرا کو بھی کراچی کے مسائل کا ٹھیک سے ادراک نہیں ہے ، کراچی میں مینڈیٹ چوری ہوا، ایم کیوایم پاکستان اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں