میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موسم کی شدید صورتحال کی پیش نظر پی آئی اے کی 10پروازیں منسوخ

موسم کی شدید صورتحال کی پیش نظر پی آئی اے کی 10پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں موسم کی صورتحال کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ، گلگت اور اسکردو جا نیوالی دس پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق شدید برف باری کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ اورکوئٹہ سے اسلام آباد کی پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی دوطرفہ پروازیں بھی ناموزوں موسم اور برفباری کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں ہیں۔کراچی سے کوئٹہ کی پروازں پہلے ہی سے منسوخ کردی گئی ہیں۔ ترجمان پی ئی اے عبد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایسے خراب موسمی حالات میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں لیا جاسکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں