کے الیکٹرک بلوں میں کے ایم سی چارجز وصول کرنے کی قرارداد منظور
ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت سٹی کونسل کے اجلاس میں میونسپل ٹیکس بجلی بلوں کے ساتھ وصول کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔۔حافظ نعیم الرحمان نے قرارداد کو کراچی دشمنی قرار دے دیا۔اجلاس میں میونسپل ٹیکس بجلی بلوں کے ساتھ وصول کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔قرارداد سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار تیرہ کے تحت منظور کی گئی۔اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مئیر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا۔سٹی کونسل کے اجلاس کو چلانے کی پوری کوشش کی لیکن پیپلز پارٹی قبضہ مئیر کا رویہ قوم کے سامنے ہے۔کے الیکٹرک کراچی دشمن ادارہ ہے۔میونسپلٹی ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں وصول کرنا کراچی کی دشمنی ہے۔