سندھ بلڈنگ ،ضلع وسطی میں بیٹر ضیاء کالا کا بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ کا راج
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران ملکی خزانے پر بوجھ بنتے دکھائی دیتے ہیں ۔بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات حاصل کر نے کے باوجود بھی غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے خلاف کسی بھی قسم کی انہدامی کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں اور ملکی محصولات کے نقصان کا سبب بنتے ہیں جبکہ سسٹم کے منظور نظر لوگ پرائیویٹ بیٹروں کی ٹیمیں تشکیل دے کر غیر قانونی تعمیرات کروانے میں آزاد ہیں۔ ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد سابق بلڈنگ انسپکٹر ضیاء کالا نے بھی غیر قانونی تعمیرات کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے ایک منظم سسٹم قائم کر رکھا ہے جس میں پیسوں کی لین دین کے لئے بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ کو سامنے کر رکھا ہے جو بلڈنگ افسران ڈی ڈی عبد الکریم اے ڈی سید صمد رضا رضوی اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عباس سے زیادہ با اختیار دکھائی دیتا ہے۔ فرحان ڈیوڈ کی نگرانی میں بننے والی بغیر نقشے اور منظوری کے غیر قانونی عمارتیں انہدامی کارروائی سے محفوظ رہنے کی ضمانت بھی دی جاتی ہے۔ اس وقت بھی لیاقت آباد پلاٹ نمبر 5/864پر بالائی منزلیں اور 6/259چالیس گز کے پلاٹ پر تیسری منزل کی ہونے والی ناجائز تعمیرات پر بلڈنگ افسران کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔