میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ بورڈ پر نااہلوں کا راج

محکمہ بلدیات، لوکل گورنمنٹ بورڈ پر نااہلوں کا راج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ بلدیات سندھ کے ماتحت لوکل گورنمنٹ بورڈ میں افسران کی 3ہزار آسامیاں منظوری کے علاوہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں شامل کر دی، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ایکٹ کے چیپٹر 14 کے سیکشن 123 کی شق ایک میں تحریر ہے کہ کاؤنسل بورڈ میں نئے بھرتی ہونے والے افسران اور ملازمین کی پوسٹوں کے لئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ تیار کرے گی اور تین ماہ کے اندر حکومت سندھ کو منظوری کے لئے پیش کرے گی لیکن لوکل گورنمنٹ بورڈ کے افسران نے 3ہزار 62 افسران کی آسامیاں شیڈیول آف اسٹیبلشمنٹ میں شامل کر دی، شامل کی گئی آسامیوں میں گریڈ 11کے سیکریٹری کی 948 آسامیاں، گریڈ 16 کے ٹاؤن افسر کی 698 آسامیاں، گریڈ 14 کے اکاؤنٹٹ کی 594 آسامیاں، گریڈ 17 کے میونسپل افسر کی 465 آسامیاں، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر (سول) کی 161 آسامیاں، گریڈ 16 کے اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر کی 117 آسامیان، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (مکینیکل) کی 40 اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (الیکٹریکل) کی 39 آسامیاں شامل ہیں۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی 3 ہزار سے زائد آسامیاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بلدیات یا سندھ کابینہ کی منظوری کے علاوہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں شامل کرنا بورڈ افسران کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے ۔ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے حکام کو نومبر 2023میں آگاہ کیا گیا لیکن ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی جس پر آڈٹ حکام نے معاملے کی انکوائری کرنے اور بورڈ کے ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں