میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان نے کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کھیلوں میں بھارتی رویے پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے متعدد مرتبہ کھیلوں میں سیاست کو ملوث کیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھی حکومت پاکستان نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے ۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان بھی آئندہ کبھی کسی ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں