مارچ کی تاریخ چند روز میں خود دوں گا، عمران خان
شیئر کریں
بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل تیاری کے ساتھ آئندہ چند روز تک مارچ کرنے کی تاریخ خود دونگا، صوابی جلسہ میں ہم نے لائحہ عمل دے دیا ہے، اس بار ہمارے لوگ واپس گھروں میں نہیں جائیں گے،پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے میں ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج آئین، جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی اور ہمارے بے گناہ کارکنان و رہنماوں کی آزادی تک جاری رہے گا۔تحریک انصاف کے عہدیدار، ممبران اسمبلی، ناظمین، ٹکٹ ہولڈرز، ورکرز اور سپورٹرز اپنی تیاری مکمل کریں اور گراونڈ پر موبلائزیشن کیلئے کام شروع کریں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔