میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سْپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نڑاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اْن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انھیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں