وزیراعظم کی لندن سے وطن واپسی موخر
جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیرِاعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے باعث وطن واپس روانہ نہ ہو سکے۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ فیملی ذرائع نے کہا کہ وزیرِاعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں وطن واپس روانہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی۔