میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس مقدمات زیر التوا ، قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنس گئے

ٹیکس مقدمات زیر التوا ، قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنس گئے

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک کی مختلف عدالتوں میں ٹیکس سے متعلق مقدمات زیر التوا ہونے کے باعث قومی خزانے کے 2 ہزار 582 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملکی عدالتوں میں ٹیکس معاملات کے حوالے سے ہزاروں مقدمات کی بھرمار ہے، جس کے باعث قومی خزانے کے کھربوں روپے پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق ملک کی مختلف عدالتوں میں 88 ہزار ٹیکس مقدمات زیرالتوا ہیں، اور ان مقدمات میں لگ بھگ 2 ہزار 582 ارب روپے کا ریونیو پھنسا ہوا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس کے سب سے زیادہ 2333 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں، جب کہ کسٹمز سے متعلق 249 ارب روپے کے مقدمات عدالتوں میں ہیں۔ دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التوا 4697 مقدمات کی مالیت 108 ارب روپے، اور سب سے زیادہ 67 ہزار ٹیکس مقدمات ایپلیٹ ٹریبونل میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں