میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آسڑیلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں سائبر جرائم پیشہ افراد مریضوں کی معلومات کے بدلے تاوان نہ ملنے کے بعد ہیلتھ انشورنس کمپنی میڈی بینک کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ڈال رہے ہیں۔ ان جرائم پیشہ افراد نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تقریبا ایک کروڑ افراد کے چوری شدہ کسٹمر ڈیٹا کے لیے تاوان ادا کرے تاہم جب میڈی بینک نے ہیک شدہ ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا تو ان ہیکروں نے سیکڑوں صارفین کے ریکارڈ کو ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا جس میں ایچ آئی وی اور منشیات کی لت کے علاج کی تفصیلات شامل ہیں، اس ڈیٹا کو انہوں نے شرارتی فہرست کا نام دیا۔ مریضوں کے ذاتی طبی ریکارڈ ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ حمل ضائع کرنے اور الکوحل کے استعمال کی نقصان دہ سطح کے متعلق مریضوں کی معلومات لیک کی گئیں۔ میڈی بینک کے سی ای او نے توقع ظاہر کی کہ مزید ڈیٹا بھی لیک ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں