میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات

کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات

جرات ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی مکمل نہیں آئی تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی، سرجانی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ اور اورنگی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔ مختلف علاقوں شہری گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب حکومت پہلے ہی عوام کو کہہ چکی ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی اور بحرانی کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عوام کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گیس کے بحران کا مزید شدت اختیار کرلینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے اس بحران کے پیش نظر صارفین کو صرف تین وقت گیس دستیاب کی جائے گی، کیونکہ گیس کی مقامی پیداوار اس وقت ساڑھے تین ارب کیوسک فٹ ہے لہذا گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس ملنے کا امکان ہے تاہم صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی فراہمی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں گیس کی ضرورت 8 ارب کیوسک فٹ ہے لیکن گھریلو صارفین کو صرف نو سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں