میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کی شرح میں ہولناک اضافہ ،پیازآٹھ آٹھ آنسورلانے لگی

مہنگائی کی شرح میں ہولناک اضافہ ،پیازآٹھ آٹھ آنسورلانے لگی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید بائیس اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،سب سے زیادہ پیاز کی قیمت اوسطا اڑتیس روپے اضافے سے ایک سو اکاسی روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی اوسطا فی کلو قیمت چار روپے اضافے سے تہتر روپے تک پہنچ گئی، چائے، چینی، چکن، جلانے کی لکڑی، چاول، دودھ، صابن، تیل سرسوں، بریڈ بھی مہنگے ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں چودہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے، سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی ہوئی، نئی اوسطاًقیمت دوسو اٹھ روپے ہوگئی،دال چنا، مسور، ماش، مونگ، گڑ، گھی، ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اعشاریہ چوہترفیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں انتیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں