میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان دہشت گردوں سے روابط ختم کریں،ٹرائیکا اجلا س کا اعلامیہ

طالبان دہشت گردوں سے روابط ختم کریں،ٹرائیکا اجلا س کا اعلامیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان ٹرائیکا پلس نے افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ ،تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں سے روابط ختم کریں، دہشت گرد گروہوں کا جڑ سے خاتمہ کریں،انسانی بحران کا جواب دینے اور امداد کی فراہمی کے لیے خواتین سمیت ہر ایک کی بلا رکاوٹ معاونت کریں،افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کیا جائے ۔ جمعرات کو جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس کا انعقاد دفتر خارجہ میں ہوا جس میں پاکستان امریکہ اور چین کے وفود نے شرکت کی۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں امن و استحکام اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی،اجلاس کی سائیڈ لائن میں طالبان عبوری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی گئی۔ ،اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیااس بات کا اعادہ کیا گیا کہ افغانستان کی عوام کی ان مسائل کے حل کے لیے مدد کی جائے گی۔اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں افغانستان کی سالمیت و خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان کا دہشت گردی اور دیگر سے جرائم سے پاک رہنا ہی خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔طالبان کی جانب سے افغانستان سفر کرنے والوں کے لیے مخفوظ راستہ فراہم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا،ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر کمرشل فلائٹس کی بحالی اور بغیر تعطل سفر میں معاونت کا بھی خیر مقدم کیا۔ اعلامیہ کے مطابق اعتدال پسند اور دانشمندانہ پالیسیوں کے نفاذ کی حوصلہ افزائی کے لیے طالبان کے ساتھ عملی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق عملی روابط جلد از جلد ایک مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور لڑکیوں کیلئے ہر سطح پر تعلیم تک رسائی بین الاقوامی ذمہ داری ہے ،طالبان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک بھر میں تعلیم تک مکمل اور مساوی رسائی فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں۔اعلامیہ کے مطابق طالبان سے توقعات کی گئیں کہ افغان سرزمین کو دہشتگردوں کے ہاتھوں ہمسایہ ممالک اور پوری دنیا کے خلاف استعمال نہ ہونے دیاجلاس میں طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی بحران کا جواب دینے اور امداد کی فراہمی کے لیے خواتین سمیت ہر ایک کی بلا روکاوٹ معاونت کریں۔ شرکاء نے طالبان پر زور دیا کہ وہ ساتھی افغانوں کے ساتھ مل کر ایک جامع اور نمائندہ حکومت کی تشکیل کے لیے اقدامات کریں ،طالبان افغان معاشرے کے تمام پہلوؤں میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کے لیے مساوی حقوق فراہم کرے۔اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر مزمت کی گئی۔ ،طالبان سے کہا گیا کہ وہ تمام بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں سے روابط ختم کریں، دہشت گرد گروہوں کا جڑ سے خاتمہ کریں۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کو COVID 19 کے خلاف مدد فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ اور اس کی خصوصی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں خوشحالی کے لیے پروگرام تیار کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں