میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے کا برطرف ملازمین کے کیسز کے جائزہ لینے کا فیصلہ

پی آئی اے کا برطرف ملازمین کے کیسز کے جائزہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)کے احکامات پر بر طر ف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کے لیے پی آئی اے نے کمیٹی قائم کردی ہے ۔پی آئی اے کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی ارکان میں ڈائریکٹر پریسیشن انجینئرنگ، جنرل منیجر لیگل سروسز، جی ایم فلائٹ سروسز، ڈی جی ایم اور اسسٹنٹ منیجر ایچ آر بھی ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی 15 یوم میں متعلقہ رولز کے مطابق پرسنل ہیرنگ اور سفارشات مرتب کرے گی۔سفارشات پر مجاز اتھارٹی کے فیصلے سے ہر ایک پیٹیشنرکو 30 نومبر سے قبل آگاہ کیا جائے گا۔پی آئی اے ملازمین نے برطرفی کے فیصلوں پرنظر ثانی کے لئے 2019 میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں