میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی اور سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب سے 30 فیصد، امریکہ سے 16 فیصد اور لندن سے 14 فیصد اضافی رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔گزشتہ ماہ کی اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔اکتوبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب ڈالر سے زائد رقوم وطن بھیجی ہیں اور مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترسیلات زر 7.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔پاکستان کی زر مبادلہ مارکیٹ کیڈھانچے اور اس کی حرکیات میں بہتری نیزرقوم کی آمد کو باضابطہ بنانے میں پاکستان ریمی ٹینس انی شیٹو کے تحت کوششوں اور محدود سرحد پار سفر نے ترسیلات زر میں اضافے میں اپنا کردار ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں