پہلی مرتبہ سیاہ فام حسینہ مِس امریکا بن گئیں
امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام حسینہ ایشیا برانچ نے مس امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ریاست ٹینیسی میں مِس امریکا کے مقابلہ حسن کی تقریب منعقد کی گئی
شیئر کریںامریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام حسینہ ایشیا برانچ نے مس امریکا کا ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی۔ریاست ٹینیسی میں مِس امریکا کے مقابلہ حسن کی تقریب منعقد کی گئی، گریس لینڈ پیلس میں منعقدہ اس تقریب میں افریقی نژاد نوجوان خاتون ایشیا برانچ کو 2020 کے لیے مس امریکا منتخب کر لیا گیا۔مس امریکا کا ٹائٹل جیتے والی سیاہ فام خاتون کی عمر 22 برس ہے اور وہ ریاست میسی سیپی کی ملکہ حسن کے ٹائٹل بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقابلہ حسن میں ریاست ایڈاہو کی ملکہ حسن کِم لائن فرسٹ رنر اپ اور ریاست اوکلاہاما کی ملکہ حسن ماریا جین ڈیوس سیکنڈ رنر اپ رہیں۔مس امریکا منتخب ہونے پر برانچ کو جیت کا تاج پہنایا گیا، یہ تاج دبئی کے معروف جیولری ہاؤس نے ڈیزائن کیا ۔تاج میں پانچ عدد نیلے رنگ کے تنزانائٹ پتھر جڑے ہیں، پتھروں کے اطراف میں موتی لگے ہیں جن کے ساتھ یاقوت اور دیگر قیمتی پتھر بھی موجود ہیں۔