میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹڈی دل کا حملہ ،کراچی ایئر پورٹ کے اطراف میں ہنگامی اسپرے

ٹڈی دل کا حملہ ،کراچی ایئر پورٹ کے اطراف میں ہنگامی اسپرے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ کے لئے کراچی ایئر پورٹ پر سی اے اے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کا آغاز کراچی ایئرپورٹ کے اطراف اور بورڈنگ برج اپرن ایریاز میں ہنگامی بنیادوں اسپرے شروع کرکے کیا گیا۔ایئر پورٹ منیجرکا کہنا ہے کہ ٹڈی دل جہازوں کے لئے بھی خطرہ ہیں، سی او او عمران خان نے بتایا کہ اسپرے رن وے کارگو ایریا میں کیا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ اسپرے مہم تمام لاؤنجز میں بھی کیا جارہا ہے ، ٹڈی دل کی یلغار اور اس کی روک تھام کے لئے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے طیاروں کی مدد حاصل کرلی گئی ہے ۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں فضائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے دو طیارے سیسنا اور بیور کا استعمال کیا گیا۔طیاروں کے ذریعے ٹڈی دل کا اسپرے کے ساتھ خاتمہ کیا جا ریا ہے ، ٹڈی دل کی روک تھام کے لئے فضا میں اسپرے کیا گیا، طیارے کو کیپٹن رشید نے آپریٹ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں