میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل، لارجر بنچ بنانے کا حکم

شریف خاندان کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل، لارجر بنچ بنانے کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم اور داماد صفدر کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل پر لارجر بنچ بنانے کا حکم دیتے ہوئے اگلے ماہ درخواست کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شریف خاندان کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل قابل سماعت قراردے دی۔ سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لارجر بینچ کے سامنے 17 سوال رکھ دیے ۔ ان سوالا ت میں پوچھا گیا ہے کہ کیاسزا معطل کر کے مجرم کو ضمانت پر رہائی دی جا سکتی ہے ؟ سزا معطلی کے فیصلے میں شواہد کے سرسری جائزے کی کیا بنیاد ہے ؟ کیا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 426 کے تحت نیب قانون میں سزا معطل کی جا سکتی ہے ؟ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 بی کی درست تشریح کی ہے ؟ تحریری حکم نامے کے مطابق کیا سزا معطلی کے مقدمے میں تفصیلی فیصلہ جاری کیا جا سکتا ہے ؟کیا اسلام آباد ہائی کورٹ سزا معطلی کی درخواست سن سکتی تھی، جب اپیلیں ابھی زیر التوا تھیں؟کیا مقدمے کے میرٹس پر بات کی جا سکتی تھی؟ان سوالات کے ساتھ مقدمے کی سماعت 12 دسمبر ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں