میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیا ت کی شرکت

آرمی چیف کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیا ت کی شرکت

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی تقریب ولیمہ آرمی ہاؤ س راولپنڈی میں منعقدکی گئی۔ سول و عسکری شخصیات، غیرملکی سفاتکاروں اور دیگر اہم شخصیات کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف بھی شریک تھے ۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرخزانہ اسدعمر، گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی اور وزیر ریلوے شیخ رشید نے شرکت کی۔
خورشید شاہ،خواجہ آصف، سینیٹرتنویر چودھری، راناتنویر، جہانگیرترین، حاصل بزنجو، چودھری نثار اور اعتزاز احسن بھی ولیمے میں شریک تھے ۔امریکا اورافغانستان کے سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے بھی ولیمے کی تقریب میں شرکت کی۔سابق کرکٹر شعیب اختر، گلوکارشہزاد رائے بھی سعد صدیق باجوہ کی ولیمہ کی تقریب میں شریک تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے کی نکاح تقریب لاہور میں منعقد ہوئی ، ا سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔سعد صدیق باجوہ کا نکاح کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی سے لاہور میں ہوا۔نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔بعدازاں تقریب ولیمہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں