میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، مقدمات جھوٹے اور سیاسی ہیں،فاروق ستار

میں نے کوئی این آر او نہیں مانگا، مقدمات جھوٹے اور سیاسی ہیں،فاروق ستار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان سے نکالے گئے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں نے یا ایم کیوایم نے کوئی این آر او نہیں مانگا، میرے خلاف مقدمات جھوٹے اور سیاسی ہیں۔کچھ عدالتوں میں یہ مقدمات اے کلاس کی طرف جارہے ہیں،عنقریب ختم بھی ہوجائیں گے ۔سابق متحدہ کنوینر کاکہنا تھا کہ کارکنوں میں آج بھی میری بہت عزت ہے ۔ مجھ سے جان چھڑانے کیلئے سینیٹ کی سیٹ کا بہانہ بنایا گیا۔ سارے معاملات سے مجھے الگ کردیاگیا، بہت سے باتیں پارٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔انھوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے برے وقت میں پارٹی کو سہارا دیا۔ہم کرپشن اور لوٹ مارکے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔ کیا بجلی اور گیس کے نرخ بڑھانے پر حکومت نے خالدمقبول صدیقی سے پوچھا تھا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں