میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا 342 کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کا 342 کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا 342کا بیان قلمبند نہ ہوسکا۔پیر کواحتساب عدالت اسلام آباد میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ہوئی تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے دیگر رہنما مریم اورنگزیب، سینیٹر سلیم ضیا، طارق فاطمی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفرالحق بھی احتساب عدالت پہنچے ۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے گواہ اور تفتیشی افسر محمد کامران پر جرح کی جس کے بعد جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ نواز شریف کا 342کا بیان شروع کر لیں؟ تاہم خواجہ حارث نے کہا کہ ہمارے پچھلے بیان پر کچھ اعتراضات ہیں وہ ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔جج ارشد ملک نے کہا کہ اعتراضات لکھے ہوئے ہیں تو دے دیں، علیحدہ سے لکھوا کر حصہ بنالیتے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ دو تین چیزیں ہیں وہ لکھوا دیتے ہیں، ابھی جرح شروع کر لیتے ہیں، بعد میں سپریم کورٹ بھی جانا ہے ۔العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نواز شریف کا 342کا بیان اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں