میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی وجوہات ،اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

سکیورٹی وجوہات ،اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا، ویزا کے لیے تمام طے شدہ انٹریو تا حکم ثانی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ ہالینڈ کے لیے نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق ہالینڈ کا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد کیا گیا ہے ۔
اس سے متعلق خبریں زیرگردش تھیں کہ آسیہ کو رہائی کے بعد ہالینڈ بھیج دیا جائے گا جبکہ اس سے قبل آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے ۔ واضح رہے کہ آسیہ بی بی کوتوہین رسالت کے الزام میں 2010میں لاہورکی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہورہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ماہ 31اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں