توہین قرآن کا واقعہ، پھلیلی میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جلاؤ گھیراؤ،ایک شخص جاں بحق
شیئر کریں
پھلیلی تھانے کے حدود میں توہین قرآن کا واقعہ، ہنگامے پھوٹ پڑے، جلاؤ گھیراؤ، فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کا اعتراف جرم، ہنگاموں میں معتدد پولیس اہلکار زخمی، معتدد موٹرسائیکلز اور دو گاڑیاں جلا دیں گئیں، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف تین مقدمات درج کر لئے، تفصیلات کے مطابق پھلیلی تھانے کے حدود پنجرہ پل میں توہین قرآن کے واقعے کے بعد مشتعل افراد سڑکوں پر نکل آئے، علاقے میں کشیدگی کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، مشتعل افراد نے مظاہرہ معتسد پولیس موٹرسائیکلز اور 2 گاڑیوں کو آگ لگا دی، ہنگاموں کے دوران 18 سالہ حسنین قریشی بھی گولی کا شکار ہوگیا جسے کراچی منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبحق ہوگیا، مشتعل مظاہرین کی پتھراؤ سے ڈی ایس پی مارکیٹ سراج لاچاری، ایس ایچ او ممتاز بروہی، عبدالکریم عباسی سمیت معتدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے، رینجرز کی بھاری نفری نے پہنچ کر توہین قرآن میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ بھی علاقے میں پہنچ گئے اور مظاہرین سے بات چیت کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔