میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتساب عدالت: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

احتساب عدالت: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی، وکیل صفائی اور پی ٹی آئی وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے احتساب عدالت میں جمع کروا دیئے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیسے اعلیٰ عدلیہ نے فیصلے کیے، ویسا ہی فیصلہ آپ سے بھی چاہتا ہوں۔اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی کوئی شک موجود نہیں، مظفرعباسی نے گرفتاری سے متعلق آصف علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس کا حوالہ وکیل لطیف کھوسہ نے دیا، اس کو میرے عدالتی حوالے نے غلط قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں