میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا کی نااہلی پرمہرثبت

محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا کی نااہلی پرمہرثبت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا) کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات نہ کرسکی، کراچی کی فضا حساس لوگوںکیلئے غیر صحتمند قرار، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میںپہلے نمبر پر آگیا، ڈی جی سیپا نعیم مغل اپنے دفتر کی چھت پر نصب ایئر انڈیکٹر فعال کرنے میں ناکام ہوگئے۔جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے حوالے سے رینکنگ ایک نجی ادارے آئی کیو ایئر نے جاری کی ہے، رینکنگ میں صفر سے 50 پوائنٹس تک والے شہرمیں ہوا فضائی آلودگی سے پاک قرار دی گئی ہے، 51 سے 100پوائنٹس کی فضا شہریوں کیلئے مناسب یا ٹھیک بتائی گئی ہے، 101 سے 200 پوائنٹس والے شہروں میں فضاآلودہ قرار دیتے ہوئے غیر صحتمند قرار دی گئی ہے، 200سے 300 پوائنٹس والے شہروں میں فضا انتہائی آلودہ بتائی گئی ہے، صبح 9 بجے مرتب کی گئی فہرست میں کراچی 214، لاہورمیں 168، سعودی عرب کے شہر ریاض میں 138، دبئی 155، جکارتا 151، چین کا شہر ووہان 140اور دہلی میں136 آلودگی بتائی گئی ہے،تہران کو فضائی آلودگی میں 117، بیجنگ کو 94، ممبئی کو 84 پوائنٹ دیے گئے ہیں۔ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہری شدید فضائی آلودگی کو دیکھنے کیلئے غیر ملکی ایئر انڈیکیٹرز کا جائزہ ضرور لیا کریں، سانس کی بیماریوں میں مبتلا شہری شدید فضائی آلودگی کے اوقات یا گھر سے نکلنے کے وقت ماسک ضرور پہنیں، فضائی آلودگی کے اوقات میں گھر کی غیر ضروری کھڑکیاں بند رکھی جائیں۔ فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آبادکو 166، اسلام آباد کو 158 پوائنٹ دیئے گئے ہیں۔ کراچی میں فضائی آلودگی کو دیکھنے کے لئے آمریکی قونصل خانے اورپاکستان ایئر کوالٹی انیشی ایٹو کے ایئر انڈیکیٹرز کے جاری کئے گئے ہیں، جبکہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے چھت پر جائیکا کے تعاون سے 2 ایئر انڈیکیٹرز خراب ہیں ، سال 2007 میں پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے جائیکا کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے سے ملک بھر میں ایئر کوالٹی انڈیکیٹرز نصب کئے لیکن سیپا افسران کی نااہلی کی وجہ موبائل انوائرمنٹل وین ، سیپا دفتر پر نصب 2 اسٹیشنز خراب ہیں، ڈی جی سیپا نعیم مغل 12سال سے عہدے پر موجود ہیں لیکن وہ سیپا کے ایئر انڈیکیٹرز ٹھیک کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، محکمہ ماحولیات کے سابق مشیر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ایک سو ایئر انڈیکیٹرز نصب کرنے کا اعلان کیا لیکن ڈی جی سیپا نعیم مغل احکامات پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں