سوئی سدرن کاکراچی میں 14 سے 16 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کااعلان
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی میں موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے 15 اکتوبر ے 15 مارچ تک کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔حکام نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا یومیہ دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہو سکتا ہے، ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے گیس فراہم ہو گی۔سوئی سدرن حکام کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں لو پریشر کی شکایت دور ہو گی، گیس ذخائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہو رہے ہیں۔حکام نے یہ بھی کہا کہ کھانا پکانے کے علاوہ دیگر ضروری کاموں کے لیے ایل پی جی استعمال کی جائے۔