کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیا گیا ، ذرائع
شیئر کریں
صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استعفے کے متن میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت وزیر داخلہ کے لانگ مارچ کے حوالے سے بیانات پر ان سے نالاں تھی اور وزیر داخلہ نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ہاشم ڈوگر کو تین روز قبل بھی لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ ہاشم ڈوگر نے گزشتہ دنوں یہ بیان دیا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں کسی طرح کی مدد نہیں دے گی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی وزیر داخلہ کی مخالفت میں بیان دیا تھا۔