میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سٹی کورٹ کا مال خانہ اسلحہ کرائے پر دینے کامرکز ، گرفتارملزمان نے بھانڈاپھوڑدیا

سٹی کورٹ کا مال خانہ اسلحہ کرائے پر دینے کامرکز ، گرفتارملزمان نے بھانڈاپھوڑدیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

شاہراہ نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے خطرناک ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم چھ کروڑ روپے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے تھانہ شاہراہ نورجہاں پولیس نے پاپوش قبرستان کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث انتہائی مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان شہریارعرف معصوم بنگالی اور سعید بنگالی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 5 روز قبل اقبال مارکیٹ اور 2 ماہ قبل سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردست کی تھی، اس کے علاوہ ملزم شہریار حیدرآباد میں ہونے والی 6 کروڑ روپے کی واردات میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ وہ10سال کی سزا پوری کرنے کے بعد جیل سے باہر آیا اور پھر وارداتیں شروع کردیں۔ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے سے اسلحہ کرائے پر ملتا ہے، وہاں تعینات خلیل نامی شخص مخصوص مدت کیلئے پیسے لے کر اسلحہ دیتا ہے۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کا ساتھی مفرور ملزم خلیل کار لفٹنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں