میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیوز سامنے آگئیں

ٹک ٹاکر عائشہ اور ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز آڈیوز سامنے آگئیں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ ٹک ٹاکر عائشہ اور اس کے ساتھی ریمبو کی تہلکہ خیز مبینہ آڈیوز سامنے آگئیں جس میں شناخت کئے گئے ملزمان سے رقم بٹورنے کے معاملات طے کرنے بارے سنا جاسکتا ہے جبکہ دوسری مبینہ آڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے۔ریمبو عائشہ سے پوچھتا ہے کہ فی مجرم کتنے پیسے لیے جائیں، زیادہ تر تو غریب ہیں، جس پر عائشہ جواب دیتی ہے کہ مشکل سے ان لوگوں نے 5، 5 لاکھ دینے ہیںجبکہ ریمبو کی بلیک میل کرنے کی آڈیو بھی اس کے موبائل سے برآمد ہوگئی، جس میں ریمبو کہہ رہا ہے کہ میں تیری ساری تصاویر اور ویڈیو میڈیا پر دوں گا ۔ ناکھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے، مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا ۔جواب میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ میرے ساتھ میری فیملی ہے جہاں مرضی ویڈیوز بھیجو ، ریمبو نے مزید کہا کہ داتادربار کے سامنے پھنسنے والی ویڈیو بھی میرے پاس ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ قبضے میں لیے گئے ریمبو کے فون سے ملی ہے، فون کال کی ریکارڈنگ کو کیس کا حصہ بنا رہے ہیں اور کال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں