میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش

وزیراعلی بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان عوامی پارٹی ، بی این پی (عوامی) اور پاکستان تحریک انصاف کے 14ناراض ارکان کے دستخطوں سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ،تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان اسمبلی کے 14ارکان بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار محمد صالح بھوتانی، میر جان محمد جمالی، میر ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران میر اکبر آسکانی، حاجی محمد خان لہڑی ، بشریٰ رند، ماہ جبین شیرانی،عبدالرشید بلوچ، لیلہ ترین، میر سکندر عمرانی ، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے میر اسداللہ بلوچ، مستورہ بی بی ، پاکستان تحریک انصاف کے میر نصیب اللہ مری کے دستخطوں سے آئین کے آرٹیکل 136اور بلوچستان اسمبلی کے قواعد انضباط کار مجریہ 1974کے قاعدہ 19Bکے ساتھ ملا کر سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کو وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد جمع کروا دی گئی ہے ،قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران وزیراعلیٰ جام کمال خان کی خراب حکمرانی کے باعث بلوچستان میں شدید مایوسی ، بد امنی، بے روزگاری اور اداروں کی کارکردگی بر ی طرح متاثر ہوئی ہے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اقتدار پر براجمان ہوکر خود کو عقل کل سمجھ کر صوبے کے تمام اہم معاملات کو مشاورت کے بغیر ذاتی طور پر چلایا ہے جس سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا جبکہ اس بارے میں انہیں کابینہ اراکین وقتا فوقتا آگاہ بھی کرتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس جانب کوئی توجہ نہ دی علاوہ ازیں بلوچستان کے حقوق کے حوالے سے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وفاقی حکومت کے ساتھ آئینی اور بنیادی حقوق کے مسائل پر انتہائی غیر سنجیدیگی کا ثبوت دیاہے جس سے صوبے میں بجلی، گیس ، پانی اور شدید معاشی بحران پیدا ہوئے متن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صوبے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بیور وکریٹس ،ڈاکٹرز، طلبائ، زمیندار، حکومت کی بیڈ گورننس کی وجہ سے سراپا احتجا ج ہیں تحریک عدم اعتماد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی خراب کارکردگی کو مد نظر رکھ کر انہیں وزیراعلیٰ /قائد ایوان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ پر ایوان کی اکثریت کے حامل رکن اسمبلی کو وزیراعلیٰ قائد ایوان منتخب کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں