میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کروڑوں کی زمین کی ہیراپھیری ، اینٹی کرپشن کاکے ڈی اے لینڈڈیپارٹمنٹ پرچھاپہ

کروڑوں کی زمین کی ہیراپھیری ، اینٹی کرپشن کاکے ڈی اے لینڈڈیپارٹمنٹ پرچھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

اینٹی کرپشن سندھ کا کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ پر چھاپہ ، کروڑوں روپے کی زمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے متعلق رکارڈ تحویل میں لے گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو درخواست موصول ہوئی کہ کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے لینڈ ڈپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ڈی او ندیم صدیقی اور دیگر افسران نے گلستان جوہر بلاک 3 پلاٹ نمبر A79 کو سرجانی اسکیم 41 سے جعلی طور پر تبدیل کروایا،ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع شرقی غلام عباس میمن نے درخواست جائزہ لیا ، جائزہ میں انکشاف ہوا کہ کے ڈی اے افسران نے زمین کے جعلی دستاویزات تیار کئے، اینٹی کرپشن افسران نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم راجپر اور انسپیکٹر یاسر خانزادہ کی سربراہی میں ٹیم نے کے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ پرچھاپہ مارا، چھاپے کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے زمین سے متعلق رکارڈ تحویل میں لے لیا اور کے ڈی اے افسران سے سوالات بھی کئے، اینٹی کرپشن حکام نے پلاٹ کے جعلی دستاویزات تیار کرنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں