بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کے الاٹیز ،کمپنی میں تناؤ بڑھ گیا
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کے الاٹیز اور کمپنی میں تناؤ تیز، سینکڑوں الاٹیز نے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم ردیا، ایک سال سے کرائے سے محروم ہین، کمپنی مال کو بدنام کرنا چاہتی ہے. ڈاکٹر عثمان. برانڈز رابطے کر رہے ہیں، اب معاہدہ کمپنی نہیں الاٹیز کرینگے، کو آرڈینٹر بولیورڈ شاپ اونرز ایسوسی ایشن، تفصیلات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کے الاٹیز اور بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی میں تناؤ تیز ہوگیا ہے جبکہ بولیورڈ لمیٹڈ شاپنگ مال کے الاٹیز 13 ماہ سے کرائے سے محروم ہیں، کرایہ نہ ملنے کے باعث سینکڑوں الاٹیز پریشانی کا شکار ہیں دوسری جانب ڈیڑھ سو کے قریب الاٹیز نے بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاھدے کو ختم کردیا ہے اور کمپنی سمیت برانڈز کو قانونی نوٹیس جاری کردئے ہین،اسے حوالے سے رابطہ کرنے پر بولیورڈ شاپ اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر عثمان نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے خاتمے کے بعد اب برانڈز کو الاٹیز سے سیدھا معاہدہ کرنے پڑے گا جبکہ بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی مال کو بدنام کرنا چاہتی ہے تاکہ الاٹیز سستی دامون دکانوں کو بیچ دین اور کمپنی انہیں خریدی. ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ برانڈز اب ان سے رابطے کر رہے ہیں اور وہ بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کے مال کو بدنام کرنے کی تمام سازشون کو ناکام کرینگے، بولیورڈ لمیٹڈ مال میں الاٹیز کے اربوں روپے لگیے ہوئے ہیں اور ڈوبنے نہیں دینگے۔