پاکستان کوغیرمستحکم کرنیکی سازشیں کی جارہی ہیں،وزیرخارجہ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہوگی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی لیکن ان کی رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹی اور بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ ہماری حکومت کے کسی بھی عہدیدار کا کوئی کرپشن سکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔