میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں رواں ہفتے سخت گرمی کا خدشہ ،ہیٹ ویو الرٹ جاری

کراچی میں رواں ہفتے سخت گرمی کا خدشہ ،ہیٹ ویو الرٹ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔کراچی میں گزشتہ چند روز سے ہونے والی گرمی نے ہیٹ ویو کی صورت اختیار کرلی ہے، اور محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگلے 6 سے8 دن تک ہیٹ ویو برقرار رہے گی، اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہری 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وسطی ایشیا میں موجود ہوا کا زائد دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہے، تاہم شہر میں شمال اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں