میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، احسن اقبال

عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، احسن اقبال

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کے استعفے یا نئے انتخابات پر ہو سکتے ہیں۔نارووال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ حکومت چند غلط معلومات کے ذریعے یہ تاثر دے رہی ہے کہ( ن) لیگ تقسیم ہو گئی ، گلگت سے گودار اور نارووال سے کراچی تک (ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات پر انہوں نے کہا کہ عمران مذاکرات کی بات کرتے ہیں، مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ یا نئے انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت پوری اپوزیشن کر چکی ہے ، تمام جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بہتر ہے حکومت خود اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کر دے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں